اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے جناح اسپتال میں داخل کورونا وائرس کے مشتبہ مریض نے وارڈ کی تیسری منزل سے کود کر خودکشی کرلی۔ صدر پولیس کے مطابق لانڈھی کے علاقے قائد آباد کے رہائشی 30 سالہ فواد علی کو چند روز قبل نشہ آئس کا عادی ہونے کی بنا پر ہنگامی حالت کے شعبے میں لایا گیا تھا۔ جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق ایمرجنسی میں طبی معائنے کے دوران فواد علی میں کورونا وائرس کی علامتیں ظاہر ہوئیں، جس پر اسے فوری طور پر جناح اسپتال کے وارڈ 23 میں بھیج دیا گیا جہاں زیادہ تر کورونا وائرس کے مشتبہ مریض داخل ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق فواد علی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرلیا گیا تھا، رپورٹ کا انتظار ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق مریض نے آج صبح تیسری منزل کی بالکونی سے چھلانگ لگا دی۔ صدر پولیس کے مطابق لانڈھی کا رہائشی فواد علی موقع پر ہلاک ہوگیا، اس کی لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے۔
28 اپریل 2020 - 09:37
News ID: 1030939
پاکستان کے شہر کراچی کے جناح اسپتال میں داخل کورونا وائرس کے مشتبہ مریض نے وارڈ کی تیسری منزل سے کود کر خودکشی کرلی۔